بیس ورلڈ ریکارڈ زاپنے نام کرنے والا بھارتی شخص مزید ریکارڈ بنانے کے لیے کوشاں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 مئی 2016 11:50

بیس ورلڈ ریکارڈ زاپنے نام کرنے والا بھارتی شخص مزید ریکارڈ بنانے کے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مئی 2016ء) : بھارت میں بیس ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والا ایک بھارتی شخص مزید ورلڈ ریکارڈز بنانے کے لیے جنون کی حد تک کوشاں ہے۔تفصیلات کے مطابق ہری پرکاش رشی نامی یہ شخص اب اپنے آپ کو گینس رشی سے پکارتا ہے۔73سالہ اس شخص نے بیس سے زائد ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں سے ایک اس کے جسم پرمختلف ممالک کے 366پرچم کے ٹیٹوز ہیں۔

(جاری ہے)

ہری پرکا ش نے ایک وقت میں اپنے منہ میں پانچ سو اسٹرا رکھ کر اورپچاس سے زائد جلتی ہوئی ماچ کی تیلیاں رکھ کر ریکارڈ بنانے کے لیے اپنے تمام دانت بھی نکلوادئے۔تاہم اب ہری اپنے جسم پر عالمی لیڈر ز کی تصاویر ٹیٹو کروا رہا ہے، جس میں باراک اوبامہ اور ملکہ برطانیہ شامل ہیں۔ ہری پرکاش نے سب سے پہلے1990میں گینس بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام لکھوایا۔ہری پرکاش ابھی تھکا نہیں اور مزید ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرنے کے لیے خاصا کوشاں دکھائی دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :