نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

جمعہ 27 مئی 2016 11:50

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی ۔2016ء )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں برس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ کیو ی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ممالک کے مابین ٹیسٹ سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی ،پہلا ٹیسٹ 17سے 21نومبر تک کرائسٹ چرچ اور دوسرا ٹیسٹ 25سے 29نومبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین 2017-18ء کے سیزن میں ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کی میزبانی بھی کیویز ہی کریں گے۔