فیڈرل ایجوکیشن ٹریننگ اور پیشہ ورانہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2ارب 15کروڑ روپے کے فنڈز جاری

جمعہ 27 مئی 2016 11:49

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فیڈرل ایجوکیشن ٹریننگ اور پیشہ ورانہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 2ارب 15کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 2ارب 20کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے قومی نصاب کونسل کیلئے 3کروڑ 50لاکھ ، نیشنل بیسٹ ٹیچز ایوارڈ سکیم کیلئے 2کروڑ 10لاکھ ، ہنر مند پاکستان پروگرام کیلئے 34کروڑ 38لاکھ ، ترقی انسانی وسائل پروگرام کیلئے 50کروڑ ، پورے پاکستان میں کمیونٹی سکولز کیلئے ایک ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :