فیصل آباد،دوٹرک آپس میں ٹکرا گئے، 2افراد جابحق

جمعہ 27 مئی 2016 11:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء ) فیصل آباد میں دو ٹرکوں میں ٹکر ہوگئی۔حادثے میں ایک ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ فیصل آباد کے علاقے تھانہ کیکری والا کے نزدیک پیش آیا جب دو تیز رفتار ٹرک ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ایک ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر جابحق ہوگئے جبکہ دوسرا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاہے، ہلاک اورزخمی ہونے والوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے اور مفرور ڈرائیور کی گرفتار کیلئیچھاپے مارنا شروع کردیے ۔

متعلقہ عنوان :