کراچی میں امن کے دعوے دھرے ، ٹارگٹ کلر پھر بے لگام ہوگئے
شہر قائد میں مختلف واقعات و کارروائیوں میں 5افراد قتل، 3گرفتار
جمعہ 27 مئی 2016 11:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء ) کراچی میں امن کے دعوے دھرے رہ گئے، ٹارگٹ کلر پھر بے لگام ہوگئے۔ فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت 5افراد کو قتل کردیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اداروں کی کارراوئیوں میں 3ملزمان گرفتار اور 15حراست میں لے لیے گئے۔ ایس پی ثاقب ابراہیم کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب فلیٹ سے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر سلیم نصیر کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، جسے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔
مقتول ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات تھا۔ اس نے 3شادیاں کر کھی تھیں۔ ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو شک گزرا کی واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے اور مقتول کی تیسری بیوی سے تفتیش شروع کردی۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ تیسری بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر انسپکٹر کو قتل کیا۔(جاری ہے)
ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ دوسری جانب ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں گھر کے باہر بیٹھے افراد پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3افراد میں سے 2اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔ ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر کامران فضل کے مطابق ہلاک افراد میں مقامی لان کا مالک عاصم اور امیر حیدر شامل ہیں، جبکہ زخمی شخص کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے کئی خول ملے ہیں۔ ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق جاں بحق عاصم پارٹی کارکن تھا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے عاصم حسین کے قتل کی مذمت کی ۔ ادھر پرانی سبزی منڈی کے قریب رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 15ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سبزی منڈی میں لوٹ مار کیا کرتے تھے۔ لانڈھی89 اور اورنگی مجائد کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ سی ویو کے قریب سے بھی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکا تو ہائی کورٹ ججز کیسے کریں گے؟. جسٹس اطہرمن اللہ
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
گیس پائپ لائن کی تکمیل: پاکستان اور ایران رستوں کی تلاش میں
-
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پر بند
-
وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
گندم سکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی،مراد علی شاہ
-
حکومت کا پنشن اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا عندیہ
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.