پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی، غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 75 افراد گرفتار

جمعہ 27 مئی 2016 11:34

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) پاکستان کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 75 افراد کو گرفتار کرلیا‘ گرفتار افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان کوسٹ گارڈ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 75افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن میں پانچ بنگالی‘ آٹھ افغانی اور 62 پاکستانی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :