مہمندایجنسی،سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، جوابی کاروائی میں 4دہشت گرد ہلاک

جمعہ 27 مئی 2016 11:33

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء ) مہمندایجنسی میں پاک افغان سرحدی پوسٹ خوزئی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے ۔اس حملے کو پاکستانی سیکیورٹی فورسزنے ناکام بنادیا ہے۔پاکستانی فورسز کی جوابی کاروائی سے چار دہشتگر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیو رٹی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاک افغان سیکیوریٹی پوسٹ خوزئی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی فورسز نے ناکام بنادیا۔ پاکستانی فورسزاور دہشتگردوں سے مقابلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد افغانستان سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :