6 ماہ کی بچی دنیا کی کم عمر ترین واٹر سکائیر بن گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 مئی 2016 02:00

6 ماہ کی بچی  دنیا کی کم عمر ترین واٹر سکائیر بن گئی

فلوریڈا کی رہائشی ایک کم عمر یعنی 6 ماہ کی بچی نے دو کوششوں کے بعد مقامی جھیل میں دنیا کی کم عمر ترین واٹر سکائیر کا ریکارڈ بنالیا۔ورلڈ بیرفٹ سنٹر نے زیلا کی سکائنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں زیلا کو لیک سلور میں پانی پر 684.4 فٹ تک پھسلتے دکھایا گیاہے۔ زیلا نے اپنا یہ ریکارڈ 6 ماہ 27 دن کی عمر میں21 مئی 2016 کو قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیومیں اسے چھوٹے سے واٹر سکائیز پر مضبوطی سے کھڑے دکھایا گیا ہے، جسے ایک کشتی پانی پر کھینچ رہی ہے۔

اس ریکارڈ کو بناتے ہوئے کچھ لوگ بھی زیلا کے ساتھ ساتھ تیراکی کرتے رہے تاکہ اُس کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔اس سے ایک دن پہلے بھی زیلا نے ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تھی مگر وہ صرف 62فٹ دور ہی جا سکی۔
ورلڈ بیرفٹ سنٹر کے مطابق زیلا کے ریکارڈ بنانے سے ایک دن پہلے اس کے باپ کیتھ نے بھی ننگے پاؤں واٹر سکائنگ کا ریکارڈ بنایا تھا۔