مشیر صحت پنجاب کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایکسپرٹس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

ڈینگی مریضوں کے خون کا PCR ٹیسٹ کا کام ڈی سینٹر لائزڈ کرنے کا فیصلہ اجلاس میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، راولپنڈی پر خصوصی فوکس کی ہدایت

جمعرات 26 مئی 2016 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت جمعرات کے روز انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹیکنیکل ایکسپرٹس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا - اجلاس میں صوبے میں ڈینگی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے ڈینگی کے مشتبہ، ممکنہ اور مصدقہ مریضوں کے علاوہ انڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی لاروا کی ڈیٹا شیٹرنگ کی گئی -اجلاس میں ڈینگی مریضوں کے خون میں وائرس کی قسم کا پتہ چلانے اور ڈینگی لاروا میں وائرس کی تصدیق کے لئے PCR لیبارٹری ٹیسٹ کو ڈی سینئر لائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا -مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ PCRٹیسٹ لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور ملتان میں کیا جائے گا تاکہ بلڈ سیمپل اور ڈینگی لاروا کی ٹرانسپو ٹیشن سے بچا جا سکے اور ٹیسٹوں کے رزلت زیادہ مصدقہ اور جلدی حاصل کئے جا سکیں -انہوں نے کہا کہ IPH میں واقع لیبارٹری سینٹرل اینڈریفرل لیب کے طور پر کام کرے گی -اجلاس میں ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر معاذ احمد ، پروفیسرزرفشاں طاہر ، ڈاکٹر عبیدہ نگہت، ڈاکٹر محمد طاہر ، ڈاکٹر فاروق ، ڈاکٹر محمد اسلم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فیاض بٹ نے شرکت کی -

متعلقہ عنوان :