ملتان کے ہسپتال میں نرسوں کی حجاب پہنے پرعائد پابندی شرمناک ہے ۔ مریم منصور

جمعرات 26 مئی 2016 21:53

ملتان کے ہسپتال میں نرسوں کی حجاب پہنے پرعائد پابندی شرمناک ہے ۔ مریم ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ مریم منصور نے ملتان کے ہسپتال میں نرسوں کو حجاب سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے جس مقصد کے لیے پاکستان حاصل کیا تھا وہ مقصد آج نگاہوں سے اوجھل ہوگیا ہے پاکستان بنانے کا اصل مقصد اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا تھا لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہر ملتان کے ہسپتال می حجاب پر پابندی نظریہ پاکستان کے روحوں کو مجھ رو کرنا ہے یہ قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکام بالا سے اسکا نوٹس لیتے ہوئے حجاب پر عائد پابندی ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :