اشتہاری ملزم گرفتار ، ورثاء کی جانب سے مبینہ تشدد کا الزام

جمعرات 26 مئی 2016 21:50

بور ے والا۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء ) تھانہ فتح شاہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا، جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس پر ورثاء کی جانب سے مبینہ تشدد کا الزام، پولیس ڈاکٹری معائنہ کیلئے ہسپتال پہنچی تو ملزم کے ورثا اور پولیس کے مابین جسمانی ریمانڈ میں پولیس کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کرنے پر تلخ ہوگئی ،گرفتار ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ہتھکڑی سے پولیس پر حملہ کردیا جس سے تھانیداراور ایک کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ فتح شاہ پولیس نے مقدمہ نمبر 418/14میں اقدام قتل کے اشتہاری ملزم زاہد حسین اعوان کو گذشتہ روز قبل گرفتار کر کے محمد اعظم علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے ملزم کا3روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تو اسی دوران ملزم کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ملزم پر تشدد کیا ہے جس کے ڈاکٹری معائنہ کیلئے پولیس ملزم کو لے کر جمعرات کے روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچی تو وہاں پر موجود ملزم کے ورثا جن کے ہمراہ کسان اتحاد کے صدر ملک ذوالفقار اعوان اور دیگر درجنوں افراد موجود تھے نے الزام عائد کیا کہ پولیس ملزم کے جسم سے مبینہ تشدد کے نشانات کو ختم کرنے کیلئے تین دن سے ڈاکٹری معائنہ میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے ،اسی دوران وہاں پر موجود افراد اور پولیس میں جھگڑا ہوگیا اورگرفتار ملزم نے ہتھکڑیوں اور اس کے ساتھیوں نے گھونسوں، مکوں سے پولیس پر حملہ کر دیا جس سے سب انسپکٹر محمد مالک اور کانسٹیبل نذر حسین زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن راؤ محمدطارق اور ایس ایچ اوتھانہ فتح شاہ کی قیادت میں ہسپتال پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کیا ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد اقبال نے جسمانی ریمانڈ کے ملزم کے جسم پر مبینہ تشدد کے شبہ کے پیش نظر ڈاکٹری معائنہ کیلئے کیس کو ڈسٹرکٹ میڈیکل بورڈ وہاڑی کے پاس ریفر کردیا ہے،گرفتار ملزم نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مجھ پر بے جا تشددکیا ہے،پولیس مجھے مجبور کرتی تھی کہ وہ اپنے ورثا سے دس ہزار روپے کی رقم منگوائے جس سے پسٹل خریدکر اس پرریکوری ڈالنی ہے، دوسری جانب زخمی سب انسپکٹر محمد مالک نے ہسپتال میں صحافیوں بتایا کہ مقدمہ418/14مجرم324میں کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان ، اس کا بھائی اورپکڑا گیا اشتہاری زاہد حسین نامزد ملزم تھے، اشتہاری ملزم زاہد کے علاوہ باقی تمام ملزمان پولیس تفتیش میں بے گناہ ہوچکے ہیں ، جبکہ کسان اتحاد کے رہنماؤں نے زاہد حسین کی حمایت میں پولیس پر ہسپتال میں تشدد کر کے مجھے اور کانسٹیبل نذر حسین کو زخمی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :