ایس ڈی جیزکے حصول اورقومی ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل کیلئے پاکستان کو سائنسی فکر اورتحقیق و ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے

کامسٹس کے زیر اہتمام ’ایس ڈی جیز سے متعلق سائنٹفک جائزہ‘کے حوالے سے منعقدہ مذاکرہ میں شرکاء کا اظہار خیال

جمعرات 26 مئی 2016 21:50

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جیز)کے حصول اورقومی ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل کیلئے پاکستان کو سائنسی فکر اورتحقیق و ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔یہ بات جمعرات کو کامسٹس کے زیر اہتمام ’ایس ڈی جیز سے متعلق سائنٹفک جائزہ‘کے حوالے سے منعقدہ مزاکرہ سے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سنٹر برائے کلائمیٹ ریسرچ و ترقی سی آئی آئی ٹی کی ڈاکٹر سیمی مالک نے کہاکہ ملک کو درپیش متعدد ترقیاتی مسائل پرقابو پانے کیلئے کلین انرجی میکنزم وضع کرنیکی ضرورت ہے۔انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیز رفتار ترقی کیلئے صاف توانائی کی فراہمی اور بہترپرائسنگ میکنزم تیار کرنے پرتوجہ دے۔ ڈاکٹر مالک نے پاکستان کے تناظر میں ایس ڈی جیز کا دلائل پر مبنی جائزہ پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے ہرپائیدار ترقیاتی اہداف کی اپنی اہمیت ہے۔یہ اہداف غربت اور بھوک کا خاتمہ،اچھی صحت،معیاری تعلیم،صنفی مساوات،صاف پانی اورصفائی پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کی کامیابی کا انحصار سائنس وٹیکنالوجی میں قومی پیشرفت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :