برطانیہ میں گزشتہ سال سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں میں پاکستانیوں کا چھٹا نمبر

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 مئی 2016 21:49

برطانیہ میں گزشتہ سال سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں میں پاکستانیوں ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مئی 2016ء) برطانیہ میں گزشتہ سال سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں میں پاکستانیوں کا چھٹا نمبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ سال سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کے سرکاری اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایران، ایریٹریا، عراق، سوڈان، پاکستان اور شام پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں سرفہرست ہیں۔ سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے والوں میں پاکستانیوں کا چھٹا نمبر ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کیا جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2669 پاکستانیوں نے پناہ کی درخواستیں دیں۔ زیادہ تر پاکستانیوں نے سیاسی، مذہبی مظالم کو پناہ کی وجہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :