ہانگ کانگ دنیا میں ایک ہفتہ کے دوران سب سے زیادہ کام کے اوقات کار رکھنے والا ملک بن گیا

جمعرات 26 مئی 2016 21:41

ہانگ کانگ دنیا میں ایک ہفتہ کے دوران سب سے زیادہ کام کے اوقات کار رکھنے ..

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) ہانگ کانگ دنیا میں ایک ہفتہ کے دوران سب سے زیادہ کام کے اوقات کا رکھنے والا ملک بن گیا۔

(جاری ہے)

سوئزرلینڈ کے ایک بینک کی جانب سے منعقد کئے جانے والے سروے میں دنیا کے10ایسے ممالک بتائے گئے ہیں جن کے شہری ایک ہفتے کے دوران دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ کام کرتے ہیں ۔ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ چین کے انتظامی خطہ ہانگ کانگ میں شہری ایک ہفتہ کے دوران 50گھنٹے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ فہرست کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران بھارت اور میکسیکو کے 43،دبئی اور نیروبی کے 42،چائنیز تائی پے کے 41 جبکہ انڈونیشیا اور کولمبیا کے شہری 40گھنٹے کام کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :