چین کا سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر سری لنکا سے دکھ کا اظہار

جمعرات 26 مئی 2016 21:39

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) چین کے صدر ژی جن پنگ نیاپنے سری لنکن ہم منصب میتھری پالا سری سہنا سے سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ چینی صدر کی جانب سے جمعرات کو سری لنکن ہم منصب کے نام بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا کہ چین دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں سیلاب اور طوفان سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے چینی حکومت ضروریات کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سری لنکن عوام اور حکومت قدرتی آفات سے تباہ ہونے والی رہائش گاہوں کو جلد ازجلد دوبارہ تعمیر کرنے میں کامیاب ہوں گی۔ سری لنکا میں آنے والے حالیہ سیلاب اور طوفان کے باعث اب تک 102افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ 30ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :