پاکستان نے نئے طالبان امیر ملا ہیبت اﷲ اخوانزادہ کی تقرری میں اہم کردار ادا کیا ہے،افغان صوبائی پولیس چیف کا الزام

ملا ہیبت اﷲ تمام طالبان کو متحدہ نہیں کرسکیں گئے، پاکستان اب بھی طالبان پر اپنا موثر اثر رسوخ رکھتا ہے اور طالبان پاکستان کے بغیر فیصلے کرنے کے قابل نہیں ہیں ،طالبان اگر اپنے امیر جیسا انجام نہیں چاہتے تو وہ امن عمل میں شامل ہوجائیں افغان صوبہ قندھار کے پولیس چیف جنرل عبدلرازق کا مقامی ٹی وی چینل ’’طلوع نیوز‘‘کو انٹرویو

جمعرات 26 مئی 2016 21:39

پاکستان نے نئے طالبان امیر ملا ہیبت اﷲ اخوانزادہ کی تقرری میں اہم کردار ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) افغان صوبہ قندھار کے پولیس چیف جنرل عبدلرازق نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اﷲ اخوانزادہ کی تقرری میں اہم کردار ادا کیا ہے ،ملا ہیبت اﷲ تمام طالبان کو متحدہ نہیں کرسکیں گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو افغان ٹی وی چینل ’’طلوع نیوز‘‘کو دیئے گئے انٹرویو میں صوبائی پولیس چیف جنرل عبدلرازق کا کہنا تھا ہے کہ طالبان کے نئے امیر کو پاکستان اور طالبان کے چند اراکان نے مقرر کیا ہے اس کی وجہ سے وہ طالبان کے درمیان کسی بھی اتحاد کو برقرار رکھنے کے قابل نہیں ہونگے ۔

انکا کہنا تھاکہ پاکستان اب بھی طالبان پر اپنا موثر اثر رسوخ رکھتا ہے اور طالبان پاکستان کے بغیر فیصلے کرنے کے قابل نہیں ہیں ۔انکا مزید کہنا تھاکہ نام طالبان اور امارات اسلامیہ ہے لیکن پردے کے پیچھے غیر ملکی ممالک ہیں جن میں ایران ،روس اور پاکستان شامل ہیں۔طالبان ان ممالک کے مفادات کیلئے کام کررہے ہیں۔افغان حکومت اور بین الاقومی برادری اس کے بارے میں سب جانتے ہیں۔قندھار پولیس چیف نے طالبان کو مذاکرت میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ اپنے امیر جیسا انجام نہیں چاہتے تو وہ امن عمل میں شامل ہوجائیں۔