بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو اپنے لیے براہ راست چیلنج سمجھتا ہے،امریکی اخبار
آزادکشمیر میں چینی منصوبوں پر بھارت نے واویلامچارکھاہے،بھارتی اسٹریٹجک منصوبہ سازچینی بحریہ کی طرف سے گوادرمیں بیس قائم کرنے پرپریشان ہیں،چین کے 14پاورپلانٹس پاکستان میں 2برسوں میں بجلی کی پیداوارشروع کردینگے، چینی پاورپلانٹس 10ہزار400میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے،پاکستان میں اتنی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری پہلے کبھی نہیں کی گئی،سی پیک پاکستان میں مارکو پولو کے تجارتی روٹ کی طرز کا منصوبہ ہے ،امریکی اخبار ’’لاس اینجلس ٹائمز‘‘ کی رپورٹ
جمعرات 26 مئی 2016 21:39
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء ) ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو اپنے لیے براہ راست چیلنج سمجھتا ہے اور اس نے آزادکشمیر میں چینی منصوبوں پر واویلامچارکھاہے،بھارتی اسٹریٹجک منصوبہ سازچینی بحریہ کی طرف سے گوادرمیں بیس قائم کرنے پرپریشان ہیں،پاکستان میں اتنی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری پہلے کبھی نہیں کی گئی۔
امریکی اخبار ’’لاس اینجلس ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق چین کے 14پاورپلانٹس پاکستان میں 2برسوں میں بجلی کی پیداوارشروع کردینگے،چینی پاورپلانٹس 10ہزار400میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کوبھارت براہ راست چیلنج سمجھتاہے، آزادکشمیر میں چینی منصوبوں پر بھارت نے واویلامچارکھاہے۔(جاری ہے)
امریکی اخبار کے مطابق پاکستان میں اتنی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری پہلے کبھی نہیں کی گئی، بھارتی اسٹریٹجک منصوبہ سازچینی بحریہ کی طرف سے گوادرمیں بیس قائم کرنے پرپریشان ہے ،ریل منصوبے کو چین سے دوستی کی علامت کے طورپرپیش کیاجارہاہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1.6ارب روپے کا اورنج لائن منصوبہ بھی چین کے بڑے اوورسیز انفراسٹراکچر منصوبوں میں سے ایک ہے جس میں چینی صدر شی جن پنگ کے سلک روڈ کو جدید بنانے کے وژن کے تحت مالی معاونت کی جارہی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے مغربی اندرونی علاقوں کے ذریعے وسطی ایشیا ،مشرق وسطی اور یورپ تک اقتصادی پائپ لائن کا ایک بامقصد پلان ہے جو مارکو پولو کے تجارتی روٹ کا عکاس ہے یہ پاکستان میں شروع ہوچکا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحویل عرصے سے چین کا انتہائی بااعتماد دوست اور اتحادی ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.