آرمی چیف کا سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ،صوبے کی سیکیورٹی اور آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی

پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو ملک سے نکال دیں گے ، ملکسے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے جنرل راحیل شریف کی دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے پر سیکیورٹی اداروں کی تعریف

جمعرات 26 مئی 2016 21:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، انہیں صوبے کی سیکیورٹی اور آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے پر سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی۔ اس موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو ملک سے نکال دیں گے اور پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے