وزیر اعظم کے برطانیہ میں قیام میں توسیع ، ڈاکٹرز نے 48 گھنٹے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا

نئے شیڈول کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی اب پیر یا منگل کو ممکن ہو گی،اکٹرز کی طرف سے سفر کی اجازت ملتے ہی وزیراعظم وطن واپس آ جائیں گے، ذرائع مسلم لیگ (ن) برطانیہ

جمعرات 26 مئی 2016 21:34

وزیر اعظم کے برطانیہ میں قیام میں توسیع ، ڈاکٹرز نے 48 گھنٹے مکمل آرام ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کے برطانیہ میں قیام میں توسیع کر دی گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں 48 گھنٹے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے جبکہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کو بھی خصوصی طور پر وزیراعظم کا طبی معائنہ کرنے کیلئے لندن میں بلایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا گزشتہ دو دن سے مقامی ہسپتال میں طبی معائنہ ہوا، اور ڈاکٹرز نے انہیں چیک اپ کے بعد 48 گھنٹے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت 27 مئی کو وطن واپس آ رہے تھے جس میں اب تبدیلی کی جا رہی ہے اور ان کی وطن واپسی اب پیر یا منگل کو ممکن ہو گی، ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا ہے اور ڈاکٹرز کی طرف سے سفر کی اجازت ملتے ہی وہ وطن واپس آ جائیں گے