ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پراجیکٹ پروین رحمان قتل کیس کے ملزم رحیم سواتی کے ریمانڈ میں 30مئی تک توسیع

جمعرات 26 مئی 2016 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پراجیکٹ پروین رحمان قتل کیس کے ملزم رحیم سواتی کے ریمانڈ میں 30مئی تک توسیع کردی ہے۔ جمعرات کو پیرآباد تھانے کی پولیس نے سندھ ہائی کورٹ میں قائم انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پراجیکٹ پروین رحمان قتل کیس کے ملزم رحیم سواتی کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 3مارچ 2013 کو اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو قتل کیا۔ ملزم عوامی نیشنل پارٹی کا سابق کونسلر اور مقامی رہنما ہے۔ ملزمان اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی 2 ایکڑ زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے اور ملزم رحیم سواتی نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے ریمانڈ میں 30مئی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ عنوان :