قوم پرستوں نے میرٹ کی دھجیاں ، کرپشن کی نئی تاریخ رقم کی،حافظ قدرت اﷲ لہڑی
کرپشن کے خلاف بڑے بڑے دعوے کرنے والی حکومت میں شامل قوم پرست پارٹیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ، رہنما جے یو آئی
جمعرات 26 مئی 2016 21:31
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیرحافظ قدرت اﷲ لہڑی،مولاناحبیب اﷲ مینگل،مولانامحمودالحسن محمدحسنی،سرداراحمدخان شاہوانی ،میرحشمت جان لہڑی اورمولاناضیاء الرحمن فاروقی نے کہاہے کہ قوم پرستوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑائیں اورکرپشن کی نئی تاریخ رقم کی،کرپشن کے خلاف بڑے بڑے دعوے کرنے والی حکومت میں شامل قوم پرست پارٹیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے اوراقتدارمیں ہوتے ہوئے جیل پہنچ گئے،لوگ غربت سے خودکشی پرمجبورہیں جبکہ قوم پرستوں کی حکومت میں الماریوں اورٹینکی سے اربوں ڈالراورروپے برآمدہورہے ہیں جوقوم پرستوں کی کرپشن کی زندہ مثال ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت 1970سے اقتدارمیں آرہی ہے لیکن آج تک کسی ایک رہنماپربھی کرپشن ثابت نہیں ہواہے حالانکہ جمعیت کے کئی اہم رہنمابڑے اوراہم سرکاری عہدوں پرفائزرہے ہیں اس کے باجودجمعیت کے رہنماؤں کے دامن کرپشن کے داغ سے پاک ہیں انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں نے ڈھائی سال دورحکومت میں کرپشن کاسابقہ تمام ریکارڈتوڑدیاپانچ سال حکومت مکمل کرنے کے بعدان کے نام قوم پرست کے بجائے کرپشن پرست رکھے جائیں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت کامطالبہ ہے کہ 1988سے لیکراب تک بشمول جمعیت تمام وزراء کی شفاف تحقیقات کی جائیں اورکرپشن زدہ اورکرپٹ وزراء کوعوام کے سامنے نقاب کیاجائے تاکہ الزام اورحقیقت معلوم ہوسکے اورعوام کے سامنے دودھ کادودھ اورپانی کاپانی واضح ہو۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.