دکی نادرا کے اہلکاراب بھی افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنا رہے ہیں ،احتساب کیا جائے ، سردار مصطفی خان ترین

1979سے دکی، لورالائی، اور سنجاوی میں آئے مہاجرین کے شناختی کارڈز اور لوکل سرٹیفکیٹس منسوخ کئے جائیں ، پریس کانفرنس

جمعرات 26 مئی 2016 21:30

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) ضلع لورالائی کے ممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء سردار مصطفی خان ترین نے حکومت بلوچستان وفاقی حکومت چیف آف د آرمی سٹاف وفاقی وزیر داخلہ اور ملک کے تمام احساس اداروں سے پر زور اپیل کی ہے کہ 1979سے دکی، لورالائی، اور سنجاوی میں آئے مہاجرین کے شناختی کارڈز اور لوکل سرٹیفکیٹس منسوخ کئے جائیں۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ دکی نادرا کے موجودہ اہلکاروں کا احتساب کریں جو اب بھی افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنا رہے ہیں سردار مصطفیٰ خان ترین نے چوہدری نثار کے اقدامات اور اعلانات کو سراتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس حوالے سے تاریخی فیصلے اور جلد اقدامات جلد ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع لورالائی میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد میں کیمپوٹرز شناختی کارڈ کا اجراء ایک بہت بڑا قومی المیہ ہے کچھ با اثر و سیاسی شخصیت جو کہ عوامی نمائندگی کے نام پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے دن رات ایک کرکے افغان مہاجرین کے لوکل سرٹیفکیٹ کمپیو ٹر شناختی کارڈ بنوانے میں مصروف ہے اس میں سابقہ اسسٹنٹ کمشنروں نے ملی بھگت سے ہزاروں لوکل سرٹیفکیٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :