روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 550 روپے اور 5 ہزار 948 روپے پر مستحکم

جمعرات 26 مئی 2016 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو روئی کی فصل 2015-16ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 550 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 5 ہزار 948 روپے پر برقرار رہے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 685 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 93 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2015-16ء کی 1 ہزار 100 گانٹھوں کے سودے 4 ہزار 200 روپے سے 5 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ روہڑی کی غیر معیاری روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 4 ہزار 200 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ شہر سلطان کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 200 روپے فی من رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فاضل پور کی روئی کی 400 گانٹھوں کے مشروط سودے سب سے زیادہ ریٹس 5 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح چیچہ وطنی کی روئی کی 100 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 300 روپے فی من رہے۔