مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 209 ارب روپے شامل کر دئیے
تازہ ترین : 1

مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 209 ارب روپے شامل کر دئیے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 209 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 8 روز کے لئے 5.79 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 209 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.85 فیصد تا 5.77 فیصد سالانہ کے حساب سے 231 ارب روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 10 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 7 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

وقت اشاعت : 26/05/2016 - 21:20:22

اس خبر پر آپ کی رائے‎