پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 41.54 پوائنٹس کے اضافے سے 36540.97 پوائنٹس پر بند

جمعرات 26 مئی 2016 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 41.54 پوائنٹس کے اضافے سے 36540.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 41.54 پوائنٹس کے اضافے سے 36540.97 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 8.96 پوائنٹس کی کمی سے 21155.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 54.33 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 49.10 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 60.19 پوائنٹس کی مندی سے 14894.60 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 6.81 پوائنٹس کی کمی سے 15037.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 99.29 پوائنٹس کے اضافے سے 17213.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 227 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 350 روپے کے اضافے سے 7350 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی سودے بھی 79.25 روپے کی تیزی سے 1674.25 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکیٹس اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکیٹسکے حصص کی قیمت 96.15 روپے کی مندی سے 8790 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت بھی 36.95 روپے کی کمی سے 1074.21 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 78 لاکھ 56 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 8.05 روپے سے شروع ہو کر 7.94 روپے پر بند ہوئی جبکہ جہانگیر صدیق کمپنی کے 1 کروڑ 29 لاکھ 29 ہزار 500 حصص کے سودے 22.50 روپے سے شروع ہو کر 21.76 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 21 کروڑ 28 لاکھ 64 ہزار 290 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 68 کروڑ 27 لاکھ 21 روپے 500 رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 38 ارب 52 کروڑ 22 لاکھ 16 ہزار 579 روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 56 ارب 88 کروڑ 44 لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 147 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 47 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 7 کروڑ 31 لاکھ 11 ہزار 50 حصص کا کاروبار ہوا۔