لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن کی اراضی پر قائم بار بی کیو ہوٹل اور میرج ہال کی نیلامی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کے خلاف تاجروں کا احتجاج

جمعرات 26 مئی 2016 21:19

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن کی اراضی پر قائم بار بی کیو ہوٹل اور میرج ہال کی نیلامی کا ٹھیکہ مبینہ طور من پسند افراد کو دینے کے خلاف تاجروں اشتیاق جتوئی، عامر ڈاہانی، نور حید ابڑو اور دیگر کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ ڈی ایس ریلوے سکھر کی جانب سے مختلف اخباروں میں لاڑکانہ اسٹیشن کے قریب واقع بار بی کیو اور میرج ہال کی دوبارہ نیلامی کے لیے اشتہارات شایع کیے گئے جس کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق ہم نے ایک ایک لاکھ روپیوں کی سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروائی جن کی نیلامی آج اہل تاجروں کو جاری کرنے کی تاریخ تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ ریلوے کے افسران کی ملی بھگت سے انہوں نے دونوں کی نیلامی کا ٹھیکہ انہیں مالکان کو دے دیا ہے جس کے باعث اہل تاجروں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ تاجروں نے ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ایسی بدعنوانی کا نوٹس لے کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :