کرپشن نے ملک کے دردیوارہلادیے ہیں کرپشن روکنے کیلئے سزائے موت کاقانون ہوناچاہیے ،معراج الہدیٰ صدیقی

جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف تحریک منطقی انجام تک پہنچاکردم لیگی،امیر جماعت اسلامی سندھ کا حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 26 مئی 2016 21:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ کرپشن نے ملک کے دردیوارہلادیے ہیں کرپشن روکنے کے لیے سزائے موت کاقانون ہوناچاہیے ،جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف تحریک منطقی انجام تک پہنچاکردم لے گی جمعہ کو سندھ بھر میں سراج الحق کی قیادت میں کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کابھرپوراستقبال کیاجائے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے حیدرآبادپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحیدقریشی ،امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجید،ڈاکٹرسیف الرحمان ،ظہیرالدین شیخ اورعبدالقیوم حیدرشریک تھے ۔ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ آج کرپشن نے پورے ملک میں عوام کاجینادوبھرکردیاہے بین الاقوامی طاقتوں کی مددسے کرپشن کرنے والے حکمران بلوچستا ن میں ڈرون حملے پر خاموش ہیں پارلیمنٹ سے توقع ہے کہ وہ ڈرون حملے کے خلاف قدم اٹھائے ،ایک طرف عوام بھوکوں مررہے ہیں ،بجلی پانی اور بنیادی ضروریات سے محروم ہیں کے الیکڑک ،حیسکومہنگی بجلی دے رہی ہے اورڈیٹکشن بل سیاسی جماعتوں کے غنڈوں کے ذریعے وصول کیے جارہے ہیں دوسری جانب ارکان اسمبلی اپنی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کرنے میں ۱۰منٹ بھی نہیں لگائے ،پانامالیکس پرکمیٹی ٹی آراوزمیں تاخیر کے ذریعے تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ،ملک میں کرپٹ لوگوں کاراج ہے اورکرپشن جڑوں میں بیٹھ گئی ہے جماعت اسلامی نے امیرجماعت سراج الحق کی قیادت میں یکم مارچ سے کرپشن فری پاکستان مہم کاآغازکیاتھاپشاورسے کراچی ٹرین مارچ اس کاسنگ میل ہے آج سندھ کے ہرہراسٹیشن پر ٹرین مارچ کاشانداراستقبال کریں گے سراج الحق صاحب ٹرین مارچ کی قیادت اکانومی کلاس میں بیٹھ کرکررہے ہیں ان شاء اﷲ جماعت اسلامی ملک کوکرپشن سے نجات دلاکررہے گی کرپشن ،کرپٹ حکمران اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ ٹرین مارچ کل جمعہ کے بعد5 بجے حیدرآبادریلوے اسٹیشن پہنچے گاامیرجماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں آنے والے مارچ فقیدالمثال استقبال کیاجائے گا۔علاوہ ازیں ٹرین مارچ کے سلسلے میں جماعت اسلامی حیدرآبادکی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں اوربڑے پیمانے پر رابطہ عوام کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :