را اور افغان انٹیلی جنس مسلسل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے پر لگے ہوئے ہیں ،ارکان سندھ اسمبلی پیپلزپارٹی

جمعرات 26 مئی 2016 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی سردار شاہ، ڈاکٹر ستار راجپراور سہراب خان سرکی نے کوئٹہ سے افغان انٹیلی جنس ( این ڈی ایس ) کے چھ اہلکاروں کو گرفتار کرنے پر پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان گرفتار شدہ افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں کے اعترافی بیان کہ جس میں انہوں نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے اور پاکستانی شہریوں کو قتل کرنے کے معاملے کو سیدھا اقوام متحدہ میں لے کر جائے۔

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را‘‘ پاکستان بلخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہے اور کل بھوشن یادو کی گرفتاری اس کا ناقابل تردید ثبوت ہے جبکہ را اور افغان انٹیلی جنس مسلسل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے پر لگے ہوئے ہیں اور پاک چین راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں نے اپنا کام حب الوطنی کے نہایت جذبے کے ساتھ سرانجام دیا ہے اور اب یہ وفاقی حکومت کا کام ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائے اور پاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات سے عالمی برادری کو آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ چاہئے افغانستان ہو یا انڈیا، دونوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ پاکستان کے 20کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مشکل کی گھڑی میں دشمن کے عزائم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :