ملیر کی سیاسی صورتحال میں حیران کن تبدیلی ،پیپلزپارٹی کی تحلیل تنظیم کی تشکیل نو میں تاخیر کے باعث کارکنان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

جمعرات 26 مئی 2016 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) ضلع ملیر کی سیاسی صورتحال میں حیران کن تبدیلی ،پیپلزپارٹی کے تحلیل تنظیم کی تشکیل نو میں تاخیر کے باعث کارکنان و رہنماؤں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ،P.S 130میں فارورڈ بلاک قائم ،پیر ہنگامی اجلاس طلب ،عوامی اتحاد کراچی کے رہنماؤں کے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت سے مفاہمت کے لئے مذاکرات جاری،ایم این اے عبدالحکیم بلوچ مسلم لیگ (ن) کی وزارت سے باضابطہ مستعفی ،پیپلزپارٹی سے ساتھیوں سمیت رابطوں کی تصدیق ،P.S 127کے لئے خاصخیلی برادری کا آج ہنگامی جرگہ طلب ،ملیر کے سیاسی کارکنان اور ووٹرز اپنے رہنماؤں کی سیاسی کلابازیوں باعث پریشان تفصیلات کے مطابق کراچی کے ملیر ضلع میں بلدیاتی انتخابات ،P.S 127 پر ضمنی انتخابات اور پی پی پی ملیر کی تنظیم کی تشکیل نو کے باعث تیزی سے سیاسی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے جس کے باعث ملیر کی عوام ،سیاسی کارکنان شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اس سلسلے میں باوثوق زرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پیپلزپارٹی کے حریف عوامی اتحاد کراچی کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی قربت حاصل کرنے کے لئے مذاکرات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے پیپلزپارٹی کے زرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال ٹالپر سے ملاقات کی ہے جس میں بکافی معاملات طے پا گئے ہیں اور پارٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ عنقریب عوامی اتحاد کراچی کی مرکزی قیادت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لے گی اس سلسلے میں جب ایم این اے عبدالحکیم بلوچ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے وفاقی وزارت سے باضابطہ استیعفی دینے اور سیاسی مسقبل کے لئے پیپلزپارٹی سے مذاکرات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے فریال ٹالپر سے ملاقات کی تردید کی دوسری جانب پیپلزپارٹی کی تحلیل کردہ تنظیم کی تشکیل نو میں تاخیر کے باعث کارکنان میں شدید اختلافات و گروہ بندی سامنے آئی ہے P.S 130 کے سرگرم کارکنان نے فاروڈ بلاک تشکیل دے دیا ہے جس کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کیا ہے باروڈ بلاک کے مقامی رہنماؤں و کارکنان اجلاس میں صحافیوں کو پارٹی میں اقربا پروری اور سینئر کارکنان کو نظر انداز کرنے اور اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کی بریفیگ دیں گے ادھر ملیر کی تیسری بڑی خاصخیلی برادری نے سیاسی زیادتیوں کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے آج بروز جمع ھاشم خاصخیلی گوٹھ میں ہنگامی جرگہ طلب کرلیا ہے جس میں برادری کے سینکڑوں لوگ شرکت کریں گے جرگے میں سیاسی حکمت عملی اور P.S 127 پر ضمنی انتخابات میں اپنی برادری کا نمائندہ کھڑا کرنے کا علان کیا جائے گا ملیر میں تیزی سے تبدیل ہوتی ہو ئی سیاسی صورتحال کے باعث سیاسی کارکنان اور ووٹر اپنے سیاسی ہماؤں کی سیاسی کلابزیوں پر مایوس اور حیران ہیں �

(جاری ہے)