مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بارہویں روز دعائے جوشن کبیر کا اہتمام ،علامہ اعجاز بہشتی اور علامہ اصغر عسکری کی بھی آمد

جمعرات 26 مئی 2016 21:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) لاہور پریس کلب کے باہر جاری مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بارہویں روز دعائے جوشن کبیر کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین ،بچے اور مردوں کی بڑی تعدا کی شرکت کی ۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اصغر عسکری بھی پہنچے ،علمائے کرام اور کارکنان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پرامن احتجاج کو بارہ دن گزر گئے لیکن نام نہاد جمہوری ٹھیکیدار اپنی بادشاہت بچانے کے لئے لندن یاترا میں مصروف ہیں ہم ان کا پیچھا وہاں بھی نہیں چھوڑیں گے،لندن میں نواز شریف کے رہائش گاہ کے باہر غیور پاکستانی بھر پور احتجاج کرکے ان غاصب حکمرانوں کو اوقات یاد دلائیں گے،جرمنی،آسٹریلیا،لندن،یورپی ممالک اور امریکہ کے مختلف ریاستوں میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،انشااﷲ ہم اپنے شہداء کے غداروں کا پیچھا دنیا بھر میں کریں گے،انہوں نے کہا مرحلہ وار ہم اپنے احتجاجی تحریک میں پرامن طور پر تیزی لائیں گے،ہم نے اپنے بے گناہ پاکستانی چاہے وہ کسی بھی مکتب فکر سے ہے دہشت گردی کے بھینٹ چڑھے ان شہداء کے خون سے عہد کیا ہوا ہے کہ ہم ان کو انصاف ملنے تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،انصاف کے حصول کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں نے بدترین تاریخ رقم کی ہے،شہباز شریف دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ہاتھوں یرغمال ہے،ملت جعفریہ پر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ ن لیگ کو ہمارے خلاف کاروائیوں کا ایجنڈا ان کے آقاوں نے دیے ہیں،علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن ظالم کے سامنے جھکیں گے نہیں،پنجاب بھر میں مرحلہ وار احتجاجی مظاہروں میں شدت لائیں گے،جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم میدان میں موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :