مریدکے ، 14سالہ طالبعلم نے پھندا لے کر خود کشی کر لی،ماں پر غشی کے دورے

جمعرات 26 مئی 2016 21:15

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) مریدکے جی ٹی روڈ کی مزدور بستی شیر بنگال کا لونی میں 14سالہ طالبعلم نے ماں کے دوپٹہ سے پھندا لے کر خود کشی کر لی،ماں پر غشی کے دورے پانچ سالہ بھائی پر سکتہ طاری ہو گئی۔

(جاری ہے)

14سالہ مزمل کی والدہ ساجدہ پرووین کی طرف سے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست کے مطابق وہ بیوہ ہے اور ایک این جی او کے لئے کام کرتی ہے گذشتہ روز وہ اپنے کرایہ کے مکان میں 14سالہ بیٹے مزمل اور پانچ سالہ بیٹے تجمل کو چھوڑ کر کام پر گئی واپس آئی تو اس کا 14سالہ بیٹا گھر میں اسکے دوپٹہ کے پھندا سے جھول رہا تھا انکی کسی سے دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ کسی کے خلاف کاروائی کرانا چاہتے ہیں پولیس نے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہو جائے گا کہ اس نے خودکشی کی ہے یا قتل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :