طلال چودھری اور علی محمد خان کے درمیان ٹاک شو میں تلخ کلامی
تازہ ترین : 1

طلال چودھری اور علی محمد خان کے درمیان ٹاک شو میں تلخ کلامی

طلال چودھری اور علی محمد خان کے درمیان ٹاک شو میں تلخ کلامی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مئی 2016ء)طلال چودھری اور علی محمد خان کے درمیان ٹاک شو میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے معروف پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے کے حوالے سے گفتگو کیلئے تحریک اںصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدوری کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر علی محمد خان کی جانب سے ڈرون حملے کے معاملے پر را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر حکومت کی خاموشی کو لے کر شدید تنقید کی گئی۔ اس موقع پر طلال چوہدری اور علی محمد ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

وقت اشاعت : 26/05/2016 - 20:56:30

اس خبر پر آپ کی رائے‎