امریکی ڈرون حملوں پر وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے ،مولابخش چانڈیو

جب بھی قومی سلامتی کا معاملہ آتا ہے تو میاں صاحب خاموشی اختیار کرلیتے ہیں،مشیر اطلاعات سندھ

جمعرات 26 مئی 2016 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلا عا ت مو لا بخش چا نڈیو نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں پر وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے ۔جب بھی قومی سلامتی کا معاملہ آتا ہے تو میاں صاحب خاموشی اختیار کرلیتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم ملکی سلامتی پر واضح موقف اختیار کیوں نہیں کرتے۔ وزیراعظم پانامہ لیکس پر قوم سے خطاب کرسکتے ہیں تو قومی سلامتی پر کیوں نہیں؟ کیا وزیراعظم کی لندن یاترا قومی سلامتی سے زیادہ اہم ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کے دوست ہیں غلام نہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملکی سلامتی پر واضع موقف اختیار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :