ترکی ٗ سکیورٹی فورسز کی بکتر بند گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں6 اہلکار جاں بحق

سکیورٹی فورسز نے ضلع بن گیول میں آپریشن کرتے ہوئے تین دہشتگرد گرفتار کر لیے

جمعرات 26 مئی 2016 20:48

ترکی ٗ سکیورٹی فورسز کی بکتر بند گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں6 اہلکار ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) ترکی میں سکیورٹی فورسز کی بکتر بند گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں6 اہلکار جاں بحق ہوگئے ترک میڈیا کے مطابق مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا کہ مشرقی ضلع وان کی تحصیل چالدران میں سکیورٹی فورسز کی ایک بکتر بند گاڑی سڑک پر نصب دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنگئی جس کے نتیجے میں6 اہلکار موقع پرہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر اور طیارے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور متعدد ٹھکانوں کر تباہ کر دیا گیا سکیورٹی فورسز نے ضلع بن گیول میں آپریشن کرتے ہوئے تین دہشتگرد گرفتار کر لیے ہیں جن میں سے ایک کے لئے 3 لاکھ ڈالر کا انعام مقررتھا۔

متعلقہ عنوان :