نیویارک ٗ موسیقی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ٗ تین زخمی

جمعرات 26 مئی 2016 20:47

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) امریکا کے شہر نیویارک میں موسیقی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مین ہیٹن کے علاقہ میں گریمی ایوارڈیافتہ گلوگار ٹی آئی جیسے ہی سٹیج پر آئے تو فائرنگ شروع ہوئی جس سے افراتفری پھیل گئی ٗحکام کے مطابق واقعے میں ایک 33سالہ شخص ہلاک اورتین دیگر زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :