امریکا ٗ طوفانی بگولوں کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ٗ 2زخمی

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مزید طوفانی بگولوں سے ایک کروڑ سے زیادہ افراد متاثرہونے کا اندیشہ

جمعرات 26 مئی 2016 20:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) امریکا میں طوفانی بگولوں کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور 2زخمی ہو گئے امریکی میڈیا کے مطابق کنساس،کولوراڈو،مشی گن، اوکلو ہوما اور ٹیکساس میں آنے والے طوفانی بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ٗ طوفان اور بگولوں کے باعث سینکڑوں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک کا نظام در ہم بر ہم ہو گیا ٗطوفانی ہواؤں کے نتیجہ میں ریاست اوکلو ہاما میں ایک شخص ہلاک ٗ کنساس میں 2افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مزید طوفانی بگولوں سے ایک کروڑ سے زیادہ افراد متاثرہونے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :