نارنگ منڈی ،تین اوباشوں نے مبینہ طور پر دو بچوں کو اغواء کے بعد زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا

اہل علاقہ کا واقعے کے خلاف شدید احتجاج ،پولیس نے علاقہ کا گھیراؤ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

جمعرات 26 مئی 2016 20:44

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) تین اوباشوں نے مبینہ طور پر دو بچوں کو اغواء کے بعد زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا ، اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا جبکہ پولیس نے علاقہ کا گھیراؤ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔نارنگ منڈی کے گاؤں مانانوالہ کے رہائشی 5سالہ مدثراور6سالہ نعمان قیصر نے بتایاکہ وہ گاؤں کے باہر کھیتوں میں مویشی لے جارہے تھے کہ تین افراد20سالہ ثاقب18سالہ مدثرستار20سالہ باکانینے انہیں زبردستی کاندھوں پراٹھایااورزبردستی بدفعلی کی ۔

(جاری ہے)

بچوں نے پولیس کوبتایاکہ ایک روزقبل بھی انہی ملزمان نے ہم دونوں سے بدفعلی کی تھی اوردھمکیاں دی تھی کہ گھر جا کر بتایا توجان سے ماردیں گے ۔ گزشتہ روز جب بچے گھرگئے تو والدین نے ان کی تشویشناک حالت پرپوچھ گچھ کی تو انہوں نے روتے ہوئے ساری صورتحال بتادی جس پرپورے علاقہ میں غم وغصہ کی لہردوڑگئی ۔سیاسی وسماجی شخصیت سردارشفاء علی مان کی قیادت میں اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگرملزمان کو24گھنٹے کے اندرگرفتارنہ کیاگیا تو روڈبلاک کرکے شدیداحتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کوگھیرے میں لے لیا تاہم تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :