وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی کیلئے 3 امیدواروں ..
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی کیلئے 3 امیدواروں کے انٹرو یو لئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی کے لئے 3 امیدواروں کے انٹرو یو لیے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی کے لئے 3امیدواروں ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان ،ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ معظم سپرا اور جی ایم نیسپاک بلال ایم سید کا مشترکہ انٹرویو لیا ۔اس موقع پر چیف سیکرٹری ، سیکرٹری کوآرڈینیشن ،سیکرٹری ٹو سی ایم بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی کا فیصلہ جلد کر لیا جائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/05/2016 - 20:44:04

اس خبر پر آپ کی رائے‎