رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمکہ میں50 لاکھ زائرین کی آمد، نئے سکیورٹی کیمرے نصب
جمعرات 26 مئی 2016 20:44
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) مکہ مکرمہ میں سکیورٹی کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی مشتبہ نقل وحرکت کی نگرانی کے لیے چودہ نئے سکیورٹی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔سکیورٹی حکام نے مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام کے ارد گرد چودہ نئے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔اس منصوبے کا مقصد عازمین حج اور عمرہ ،شہر کے مکینوں اور زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
مکہ میں سکیورٹی امور کے سربراہ سعود بن جلوی نے بتایا ہے کہ ان کا مرکز جدید ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر لیس ہے اور جہاں ضرورت کے مطابق عملہ بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کسی ہنگامی صورتحال میں911 نمبر پر ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔یہ مرکز رمضان کے آغاز تک مکمل طور پر کام کرنا شروع کردے گا۔(جاری ہے)
ہمارے ملازمین اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں اور ہماری سکیورٹی کی تنصیبات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں- انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے ترقیاتی کمیشن نے لوگوں کی مکہ میں آمد کی نگرانی کے لیے ڈیڑھ سو ٹاورز میں نئے آلات نصب کیے ہیں۔
اس کے علاوہ کمیشن آیندہ حج سیزن سے قبل مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل کو پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔کمیشن پیدل چلنے والوں کو سورج کی تپش سے بچانے کے لیے چھتریاں نصب کررہا ہے اور وہاں کرسیاں بھی لگائی جارہی ہیں تاکہ وہ ان پر بیٹھ کر کچھ دیر سستا سکیں۔کمیشن نے میٹرو ٹرین پر بیک وقت سفر کرنے والوں کی حد تیس ہزار مقرر کردی ہے تاکہ بوگیوں میں رش نہ لگے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ جمرات تک پہنچنے کے لیے مزید شاہراہیں بنا دی گئی ہیں۔جمرات کو العزیزیہ سے ملانے والی صدقی شاہراہ پر پل پر ایک نیا راستہ بھی بنایا جارہا ہے اور کمیشن نے منیٰ میں ایک ہزار سکیورٹی کیمرے نصب کردیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.