رواں سیز ن کے دوران 50لاکھ سے زائد افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، مصری پہلے اور پاکستانی دوسرے نمبر پر ہیں

جمعرات 26 مئی 2016 20:32

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) سرکاری ذرائع کے مطابق رواں عمرہ سیزن کے دوران ابھی تک پچاس لاکھ سے زائد افراد عمر ہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت پانچ فی صد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

عمرہ کے سب سے زیادہ 12لاکھ ویزے مصری شہریوں‘ دوسرے نمبر پر پونے نو لاکھ ویزے پاکستانیوں جبکہ تیسرے نمبر پر چھ لاکھ ساٹھ ہزا ر ویزے ترکی کے زائرین کوجاری کئے گئے ہیں ۔ اس وقت تقریبا ً پچاس عمرہ کمپنیاں سعودی عرب میں زائرین کو سروسز مہیا کر رہی ہیں ۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے آئندہ حج کے بعد ان کی تعداد ایک سو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔