ناجائز منافع خوروں اور اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنا دیا جائیگا‘ڈی سی او قصور محمد شاہد

ڈی سی او قصور کا متعلقہ افسران کو ناجائز منافع خوروں ‘اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

جمعرات 26 مئی 2016 20:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر قصور محمد شاہد نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو ناجائز منافع خوروں ‘اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیدیاہے ۔ ڈی سی او قصور محمد شاہد نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کاروائی کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالے 32دوکانداروں کیخلاف ایف آئی آرز کا اندارج کروایا مزید 40دوکانیں سیل جبکہ 1لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کیساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں ‘ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنیوالوں اور بیچنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں تا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اشیاء ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریس روزانہ کی بنیادوں پر مارکیٹوں ، بازاروں اور دیگر مقامات کو چیک کر کے رپورٹ دینگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوروں اور اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنا دیا جائیگااور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :