پوسٹ گریجویٹ پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور میں چار سالہ بی ایس کورسز اور ڈاکٹریٹ آف فزیو تھراپی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
جمعرات 26 مئی 2016 20:23
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) ذولفقار علی بھٹوپوسٹ گریجویٹ پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور میں چار سالہ بی ایس کورسز کے علاوہ ڈاکٹریٹ آف فارمیسی اور ڈاکٹریٹ آف فزیو تھراپی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صوبے میں پیرا میڈکس کے شعبے میں ڈپلومہ کورسز کرنے والے سرکاری و نجی اداروں کی ریگولیشن،رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کیلئے صوبائی سطح پر پیرا میڈیکل کونسل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ جمعرات کے روز پشاور میں صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کے زیر صدارت ذولفقار علی بھٹو پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور اور پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
ادارے میں چارسالہ بی ایس کورسزاور ڈاکٹریٹ پروگرام شروع کرنے کا مقصد پیرا میڈکس کے مختلف شعبوں بشمول گائنی، سرجری، اینستھیزیا، کارڈیالوجی وغیرہ میں تعلیم و تربیت کے معیار کو بہتر بنانا اور اسے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ادارے میں بی ایس کورسزسمسٹر سسٹم کے تحت جلد شروع کئے جائیں گے جس کے لئے فیکلٹی خیبر میڈیکل یونیورسٹی فراہم کرے گی اور اس مقصد کے لئے محکمہ صحت اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ اجلاس میں صوبے میں پیرا میڈکس کے شعبے میں کورسز کروانے والے نجی و سرکاری اداروں کی ریگولیشن سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ قومی سطح پر ان اداروں کی ریگولیشن ،رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کے لئے کوئی میکنزم موجود نہیں اسلئے ایک باقاعدہ قانون سازی کے ذریعے صوبائی سطح پر پرونشل پیرا میڈیکل کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت طلبہ کونرسنگ سکولز اور پبلک ہیلتھ سکولز کی طرز پر وظائف دئیے جائیں گے۔سیکرٹری صحت نے ادارے کے حکام کو ہدایت کی کہ پیرا میڈکس کے شعبے کی مستقبل کی ضروریات اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپلومہ کورسز میں زیادہ سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جائے جبکہ اس کے نصاب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.