ایف بی آر نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 2557 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کر لیں

36 روز کے دوران 547 ارب کی ٹیکس وصولی کی صورت میں تاریخ میں پہلا بار ہدف میں تبدیلی کئے بغیر اہداف کی حصولی کیساتھ ساتھ 3 ہزار کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں کامیاب ہو گا

جمعرات 26 مئی 2016 20:21

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 2557 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے رواں مالی سال کے تقریباً گیارہ ماہ میں 2557 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کر لیں، ریکارڈ ہدف حاصل ہونے کی صورت میں ایف بی آر تاریخ رقم کر لے گا۔ذرائع کے مطابق مئی کے 24 دنوں میں 212 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 50 ارب روپے زائد ہیں۔

(جاری ہے)

مئی 2015 میں 162 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی تھی۔ اس طرح رواں مالی سال میں اب تک 2557 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہو چکا ہے جبکہ مالی سال 2014-15ء میں 2811 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا تھا۔اگر ایف بی آر 36 روز کے دوران 547 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کر لیتا ہے تو یہ تاریخ میں پہلا موقع ہو گا جب ادارہ ہدف میں تبدیلی کئے بغیر ٹیکس اہداف کی حصولی کے ساتھ ساتھ 3 ہزار کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں کامیاب ہو گا۔

متعلقہ عنوان :