رمضان المبار ک میں اورنج لائن پر کام کے دوران بجلی کا شٹ ڈاؤن ہر گز مت کیا جائے ‘وزیر اعظم کی ہدایت
تعمیراتی کام والے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر نو کا کا م 30جون تک مکمل کر لیا جائے ‘خواجہ ا حمد حسان کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 26 مئی 2016 20:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمدنواز شریف نے خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی سہولت کو ترجیح دی جائے‘ اورنج لائن منصوبے کے دوران تنصیبات کی منتقلی کے لئے بجلی کا شٹ ڈاؤن ہر گز مت کیا جائے اور سوئی گیس ‘ واسا اور پی ٹی سی ایل سمیت تمام دیگر محکمے بھی سروسزکی سپلائی متاثر کرنے والے ضروری کام ماہ مبارک کے آغاز سے قبل مکمل کر لیں،یوٹیلٹی سروسز مہیا کرنے والے تمام محکمے اورنج لائن روٹ کے قریب واقع علاقوں میں اپنے سسٹم کو ہر لحاظ سے فعال رکھنے کے لئے تمام ضر وری اقدامات کریں ۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے بنائی جانے والی سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے اس امر کا انکشاف گزشتہ روز منصوبے پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام کرنے والے مزدور اور دیگر افراد خراج تحسین کے مستحق ہیں جو شہریوں کی سہولت کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔
منصوبے کے تمام کنٹریکٹرز اپنے اپنے مزدورں کی سیفٹی ہر قیمت پر یقینی بنائیں ‘ بالخصوص ان کے رہائشی مقامات کے ارد گرد کے ماحول پر خصوصی نظر رکھیں ۔انہو ں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب گزشتہ روز سات مزدورں کی شہادت پر دلی طور پر افسردہ ہیں ۔کنٹریکٹر زاپنے مزدورں کا ہر طرح سے خیال رکھیں۔خواجہ ا حمد حسان نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام والے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر نو کا کا م 30جون تک مکمل کر لیا جائے‘ مختلف محکموں ان سڑکوں پر واقع اپنے مین ہولز کی نشاندہی کر لیں اور سڑکوں کی تعمیر کے بعدان مین ہولز کی سطح ضروری حد تک بلند کرنے کے لئے ضروری انتطاما ت کریں ۔ منصوبے سے وابستہ تمام محکمے ‘ کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹرز ایک دوسرے کی بھر پور معاونت کریں اور تعمیراتی کام کے حوالے سے تمام اہداف شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں ۔ انہو ں نے نیسپاک کنسلٹنٹ کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ موسم برسات کے دوران پراجیکٹ ایریا سے فوری نکاسی آب ممکن بنانے کے لئے واسا اور ایل ڈی اے کی مشاورت سے جامع ڈرینیج پلان تیار کریں تا کہ کسی بھی جگہ پر پانی زیادہ دیر کھڑا نہ ہو ۔اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ منصوبے پر کام تسلی بخش طور پر جاری ہے‘ منصوبے کا 30فیصد سے زائد کام مکمل کیا جا چکا ہے ‘ اورمختلف مقامات پر اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنوں کی تعمیر بھی شروع ہو چکی ہے ۔اجلاس میں ایم پی اے چوہدری شہباز احمد‘ کمشنر لاہور عبد اﷲ خان سنبل ‘ ڈی سی او محمد عثمان ‘ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ‘ ایم ڈی واسا چوہدری نصیر احمد‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس اور دیگر متعلق محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.