ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،79 افراد گرفتار ..
تازہ ترین : 1

ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،79 افراد گرفتار

لاہور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی۔2016ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے 769مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر17 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ23,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،48افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر79فراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے27افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/05/2016 - 20:04:16

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :