ممبرقومی اسمبلی گلزارخان اورستارمہمندکی قیادت میں کی قیادت میں وفد کا پیسکوکے چیف انجینئر(آپریشن) اقبال مروت سے واپڈاہاؤس میں ملاقات

جمعرات 26 مئی 2016 20:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) ممبرقومی اسمبلی گلزارخان اورستارمہمندکی قیادت میں ارمڑ،باغوانان اورمیرہ کچوڑی کے وفدکاپیسکوکے چیف انجینئر(آپریشن) اقبال مروت سے واپڈاہاؤس میں ملاقات کی۔گلزارخان اورستارمہمندنے اقبال مروت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ارمڑ،باغوانان اورمیرہ کچوڑی فیڈرز پرغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقوں کے عوام بجلی بل کی ادائیگی میں پیسکوحکام سے بھرپورتعاون کررہی تاہم غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اوراووربلنگ کوروکنے کیلئے پیسکوحکام اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ علاقے کے عوام مالی لحاظ سے اتنے مضبوط نہیں کہ اووربلنگ کوبرداشت کرسکے۔اس موقع پرچیف انجینئراقبال مروت نے اوور بلنگ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈختم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پرستارمہمنداورممبرقومی اسمبلی گلزارخان نے انکاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :