لاہور ،الحبیب ایجوکیشن سکول سسٹم کے طلباء و اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 26 مئی 2016 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) الحبیب ایجوکیشن سکول سسٹم‘ بکری منڈی‘ بند روڈ‘لاہورکے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کیلئے زبیدہ انڈسٹریل سکول‘ جی ٹی روڈ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ غازی آباد‘ لاہور کینٹ‘مدرسہ جامعہ محمدیہ تعلیم القرآن‘ محمد علی روڈ‘ اچھرہ‘لاہور‘دی سکائی اسلامک سکول‘ سگیاں موتی فوجی‘ نین سکھ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد262تھی۔

متعلقہ عنوان :