دنیا کا کوئی ادارہ پاک فوج جیسی کارروائیاں تن تنہا نہیں کرسکتا،آرمی چیف
دہشتگردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے ، متحرک پاک فوج کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،جنرل راحیل شریف آرمی چیف کا سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا ،علاقائی صورتحال پر بریفنگ ،جنرل راحیل کا دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کااعادہ،جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا
جمعرات 26 مئی 2016 19:36
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے دہشتگردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے اس کے خاتمے کیلئے پاکستان پرعزم ہے ، پاک فوج کی طرح دنیا کی کوئی فوج چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتی ، متحرک پاک فوج کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انھیں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے خطاب میں آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ادارہ پاک فوج جیسی کارروائیاں تن تنہا نہیں کرسکتا۔
آرمی چیف نے جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا اور اس وقت کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا حتمی مقصد پرامن اور خوشحال پاکستان ہے تاہم آپریشن کے مکمل مقاصد کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے 15 جون 2014 کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا، جو آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا اور بعدازاں سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن ’خیبر ون‘ اور 'خیبر ٹو' کے تحت کارروائیاں کیں جو گذشتہ برس اختتام پذیر ہوچکے ہیں۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.