عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ

جمعرات 26 مئی 2016 19:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونامہنگاہوگیا۔جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں8ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1229ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی 48ہزار550روپے سے بڑھ کر48ہزار600روپے پرجاپہنچی اسی طرح43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار657روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت650روپے پربرقراررہی ۔

متعلقہ عنوان :