مشیر صحت پنجاب کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایکسپرٹس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

ڈینگی مریضوں کے خون کا پی سی آر ٹیسٹ کا کام ڈی سینٹر لائزڈ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 26 مئی 2016 19:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت جمعرات کے روز انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹیکنیکل ایکسپرٹس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبے میں ڈینگی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے ڈینگی کے مشتبہ، ممکنہ اور مصدقہ مریضوں کے علاوہ انڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی لاروا کی ڈیٹا شیٹرنگ کی گئی ۔

اجلاس میں ڈینگی مریضوں کے خون میں وائرس کی قسم کا پتہ چلانے اور ڈینگی لاروا میں وائرس کی تصدیق کے لئے پی سی آر لیبارٹری ٹیسٹ کو ڈی سینئر لائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پی سی آرٹیسٹ لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور ملتان میں کیا جائے گا تاکہ بلڈ سیمپل اور ڈینگی لاروا کی ٹرانسپو ٹیشن سے بچا جا سکے اور ٹیسٹوں کے رزلت زیادہ مصدقہ اور جلدی حاصل کئے جا سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایچ میں واقع لیبارٹری سینٹرل اینڈریفرل لیب کے طور پر کام کرے گی ۔اجلاس میں ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر معاذ احمد ، پروفیسرزرفشاں طاہر ، ڈاکٹر عبیدہ نگہت، ڈاکٹر محمد طاہر ، ڈاکٹر فاروق ، ڈاکٹر محمد اسلم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فیاض بٹ نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :